میرپورخاص،25 جولائی(اے پی پی):محرم الحرام میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے پولیس و رینجرز کا مشترکہ فلیگ مارچ کا انعقاد کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر میرپورخاص زین العابدین میمن،ایس ایس پی کیپٹن ( ر) اسد علی چوہدری اورقاسم رینجرز کے 73 ونگ کمانڈر کرنل عاطف کے ہمراہ فلیگ مارچ اور سیکیورٹی انتظامات کا جاٸزہ لیا گیا۔ فلیگ مارچ کے دوران مرکزی امام بارگاہوں اور جلوسوں کی گزرگاہوں کا معاٸنہ کیا گیا۔درگاہ مکھن شاہ سمیت شہر کی حساس امام بارگاہوں،جلوسوں کی گزرگاہوں کا جائزہ لیا گیا۔قاسم رینجرز کے 73 ونگ کمانڈر کرنل عاطف نے شہر کے اہم مقامات پر سی سی ٹی وی کے ذریعے جلوسوں کی مانیٹرنگ کرنے کی ہدایت کی۔ ونگ کمانڈر نے دورانِ مجالس اہم امام بارگاہوں پر رینجرز کا گشت اور نفری تعیناتی کی ہدایت جاری کیں۔