ملتان :ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کا شدید بارش کے بعد خصوصی آپریشن جاری

6

ملتان 25 جولائی (اے پی پی ): ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کا شدید بارش کے بعد خصوصی آپریشن کلین اپ، نشیبی علاقوں میں نالوں کی صفائی اور کوڑے کی منتقلی کیلئے بھاری مشیری کا استعمال کیا گیا ہے اور نکاسی آب کیلئے واسا ٹیموں کو معاونت فراہم کرنے کیلئے خصوصی سکواڈ بھی تشکیل دے دیا گیا ہے ۔

سنئیر منیجر آپریشن فہیم لودھی کا امام بارگاہوں اور مجالس روٹس پر خصوصی وزٹ کیا اور محرم الحرام کے سلسلہ میں عبادت گاہوں کی صفائی اور چونا چھڑکنے کا بھی سلسلہ جاری و ساری ہے۔

 سی ای او نے کہا فیلڈ ورکرز کو نشیبی علاقوں میں احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت کی ہے اور کہا بارش کے بعد شاہراہوں و گلیوں سے گندگی کلئیر کرنے تک آپریشن جاری رہے گا۔