پاکستان نے اقوام متحدہ کے پیس بلڈنگ کمیشن پر زور دیا ہے کہ وہ کشمیر اور افغانستان کے حالات کو حل کرے

10

اقوام متحدہ، 25 جولائی (اے پی پی): پاکستان نے تنازعات سے متاثرہ ممالک میں امن کی کوششوں کی حمایت کرنے والے اقوام متحدہ کے ادارے پیس بلڈنگ کمیشن (پی بی سی) پر زور دیا ہے کہ وہ افغانستان اور جموں و کشمیر کے حالات کو حل کرانے میں  اپنا کردار ادا کرے ۔

سفیر منیر اکرم نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی  کے ایک مباحثے سے  خطاب  کیا، مباحثے  میں  31 رکنی پیس بلڈنگ کمیشن اور پیس بلڈنگ فنڈ کی سالانہ رپورٹ پر بحث کی گئی ۔پاکستانی ایلچی نے کہا کہ پیس بلڈنگ کمیشن (پی بی سی)  کے مالی وسائل درکار کا صرف نصف ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کمیشن کو قومی ترجیحات کے لیے جوابدہ رہنا چاہیے اور اپنے مشاورتی کردار کو نمایاں کرتے ہوئے قومی ملکیت اور علاقائی تعاون کو بڑھانا چاہیے۔