ڈیرہ غازیخان ؛ فلڈ سیزن کے دوران ہمیں انسداد ڈینگی پرخصوصی توجہ دینا ہوگی، ڈپٹی کمشنر

22

ڈیرہ غازیخان،25 جولائی(اے پی پی): ڈپٹی کمشنر مہر شاہد زمان لک نے کہا ہے  کہ فلڈ سیزن کے دوران ہمیں انسداد ڈینگی پرخصوصی توجہ دینا ہوگی،انسداد ڈینگی  کے حوالے  سے بروقت اقدامات کی وجہ سے ہمارے ضلع کی رینکنگ میں بہتری آئی ہے۔

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی ڈی جی خان کا اجلاس ڈپٹی کمشنر مہر شاہد زمان لک کی زیر صدارت منگل کو منعقد ہوا۔ اجلاس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ادریس لغاری نے انسداد ڈینگی کارکردگی بارے بریفنگ بھی دی۔

اس موقع پرڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ان ڈور اور آوٹ ڈور ٹیمیں فیلڈ میں مستعدی سے ورکنگ جاری رکھیں کیونکہ معیاری کام سے ہی کارکردگی میں مزید بہتری لائی جاسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہاٹ سپاٹ و سائٹس کو ہفتہ وائز چیک کر کے کوتاہیوں کو دور کیا جائے،دریائی بیٹ کے مسنگ ایریاز کی سرویلنس ضرور کی جائے۔

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد اسد چانڈیہ،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ادریس لغاری،عابد علی،زبیرخان،ڈاکٹر علی ہاشم،داکٹر احسن بھٹہ، محمدعمرفاروقی،آصف قریشی،ڈاکٹر نظام الدین،امیرحمزہ،ارجمند شہباز،احمد ظفر،فرحان ملغانی،محمد صادق،عزادار حسین امیرحمزہ ودیگر موجود تھے۔