اسلام آباد،4اگست (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف سے مشیرِ وزیراعظم برائے امورِ کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ نے جمعہ کو یہاں ملاقات کی ہے ۔ ملاقات میں قمر الزمان کائرہ نے وزیرِ اعظم کو اپنے کشمیر و گلگت بلتستان سے متعلق امورکے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر بھی تفصیلی گفتگو کی گئی۔
ملاقات میں قمر زمان کائرہ نے وزیراعظم کو 5 اگست کو یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر منعقد ہونے والی سرگرمیوں، سیمینار اور آگاہی مہمات بالخصوص دنیا بھر میں پاکستان کے سفارتخانوں میں اس حوالے سے آگاہی پیدا کرنے کیلئے تقاریب کے حوالے سے آگاہ کیا۔