ڈیرہ بگٹی،11 اگست(اے پی پی ):ڈپٹی کمشنر اظہر شہزاد نے لیوز فورس کے نئے بھرتی ہونے والے نوجوانوں کو تقرری کے حکم نامہ دے دیئے ہیں، تمام نوجوانوں کو حکم نامہ میڈیا اور عوام کے سامنے دئیے گئے۔
ڈپٹی کمشنر اظہر شہزاد نے ان تمام نوجوانوں کے سامنے آنکے آئے ہوئے تقرری کے حکم نامہ جو ڈائریکٹر جنرل بلوچستان لیویز فورس بلوچستان کے آفس سے پیکنگ میں موصول ہوئے تھے وہ سب کے سامنے کھولے اوربلوچستان لیویز فورس ضلع ڈیرہ بگٹی میں نئے بھرتی ہونے والے نوجوانوں میں حکم نامہ تقسیم کئے ۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ سب کو مطلع کیا جاتا ہے کہ جن جن کے آرڈرز ہوچکے ہیں ان امیدواروں سے اگر کوئی بھی اہلکار یا کوئی غیر متعلقہ شخص کسی قسم کی رشوت مانگے تو فوری طور پر میرے دفتر آجائیں اور رشوت لینے والے کا نام بتائیں، اسکے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔
ڈپٹی کمشنر نے نئے بھرتی ہونے والے نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لیویز فورس ایک باعزت اور منظم فورس ہے، تمام نوجوان جو بھرتی ہوئے ہیں وہ اپنی اپنی ڈیوٹی اپنا فرض سمجھ کر احسن طریقے سے نبھائیں۔