مظفرگڑھ،12اگست(اے پی پی): ہیڈ پنجند کے گیٹ میں پھنسنے والے گیدڑ کو ریسکیو 1122 ٹیم نے نکال کر آزاد کر دیا ہے۔
ریسکیو 1122 کنٹرول روم کے مطابق مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور میں کراچی روڈ پر ہیڈپنجند کے گیٹ نمبر 21 میں دریا میں کہیں سے بہہ کر آنے والا گیدڑ پھنس گیا،
اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کنٹرول روم نے فوری طور پر قریبی اسٹیشن تحصیل علی پور سے ریسکیو وہیکل کو ہیڈ پنجند کی طرف روانہ کروا دیا،ریسکیو سٹاف نے موقع پر پہنچ کر کیچر کی مدد سے بپھری ہوئی موجوں میں پھنسے گیڈر کو پکڑ کر ہیڈ پنجند کے گیٹ سے بحفاظت نکال کر آزاد کردیا ہے۔