اوکاڑہ،12اگست(اے پی پی):گزشتہ روز نہرلوئر باری دو آب میں نہاتے ہوئے ڈوبنے والی 13 سالہ بچی ریشماں دخترپیراں دتہ کی تلاش کے لیے علی الصبح ریسکیو ٹیموں کی جانب سے دوبارہ سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔
اندھیرے کی وجہ سے رات سرچ آپریشن ملتوی کردیا تھا۔ریسکیو ٹیمیں کشتی، پلنجر ، لائن سرچنگ اور سکوبا سرچنگ کے طریقہ کار کو اپناتے ہوئے سرچ آپریشن کر رہے ہیں تاہم بچی کی تلاش کےلیے سرچنگ ایریا کو بڑھاتے ہوئے بلاتعطل آپریشن جاری رہے گا۔