ٹوبہ ٹیک سنگھ؛جشن آزادی پاکستان شان وشوکت کے ساتھ منایا جا رہا، سبز ہلالی پرچموں کی بہار

33

ٹوبہ ٹیک سنگھ،12اگست(اے پی پی):ضلع بھر میں جشن آزادی پاکستان شان وشوکت کے ساتھ منایا جا رہا ہے، اس سلسلہ میں سرکاری محکموں کی جانب سے تقریبات کا انعقاد کیا جارہا ہے، شہر بھر میں سبز ہلالی پرچموں کی بہار دیکھنے کو مل رہی ہے،بچے اپنے والدین کے ہمراہ سٹالوں سے سٹکر اور بیجز خرید کر اپنی خوشی کا اظہار کررہے ہیں، لوگوں نے اپنے گھروں کی چھتوں پر سبز ہلالی پرچم لہرائے ہوئے ہیں جس سے ہر محب وطن کے جذبات کو جلا مل رہی ہے۔

نئی نسل میں آزادی کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہی زندہ قوموں کا وطیرہ ہے، زندہ قومیں ہمیشہ اپنی آزادی کے دن کو جوش و خروش کے ساتھ مناتی ہیں،سرکاری سطح پر بھی یوم آزادی کو شایانِ شان طریقے سے منانے کے لیے پروگرامات ترتیب دئیے گئے ہیں۔