ڈیرہ بگٹی،14اگست(اے پی پی): ملک بھر کی طرح ڈیرہ بگٹی میں بھی 76 واں جشن آزادی جوش و خروش سے منایا جارہا ہے، تقریبات کا آغاز ڈی سی آفس میں پرچم کشائی کی تقریب سے ہوا، ڈپٹی کمشنر ڈیرہ بگٹی اظہرشہزاد نے پرچم کشائی کی۔ پولیس کے چاک وچوبند دستے نے قومی پرچم کو سلامی پیش کی۔
تقریب میں ضلعی آفیسران صحافی حضرات اور علاقائی شخصیات موجود تھیں۔