تھرپارکر؛76 ویں یوم جشن آزادی کی مرکزی تقریب، پرچم کشائی کی گئی

19

تھرپارکر،14 اگست(اے پی پی):ضلعی انتظامیہ تھرپارکر اور میونسپل کمیٹی مٹھی کی جانب سے 14 اگست، 76 ویں یوم جشن آزادی کی مرکزی تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب کا آغاز قومی پرچم لہرا کر کیا گیا،  قومی ترانہ پڑھا گیا اور پولیس بینڈ نے پریڈ کرکے قومی پرچم کو سلامی پیش کی۔

 تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون امتیاز منگی ، ڈسٹرکٹ وائس چیئرمین کملہ بھیل ، چیئرمین میونسپل کمیٹی مٹھی ڈاکٹر منوج ملانی، ایس ایس پی تھرپارکر زاہد پروین، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ٹو عبدالحمید مغل ، اسسٹنٹ کمشنر مٹھی سنجے کمار ترکیو، شمش الدین راٹھور ڈی او ایجوکیشن سمیت دیگر سرکاری افسران ، صحافی، سول سوسائٹی اور مختلف اسکولز کے اساتذہ و طالبعلموں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔