ہرنائی؛76ویں جشن آزادی کی سلسلے میں پرچم کشائی تقریب،لیویز کے جوانوں نے سلامی دی

12

ہرنائی،14اگست(اے پی پی):76ویں جشن آزادی کی سلسلے میں ڈی سی آفس میں پرچم کشائی کی مرکزی تقریب کا انعقاد کیا گیا، ڈپٹی کمشنر  محمد عارف زرکون  نے پرچم کشائی کی، پولیس لیویز کے جوانوں کے چاک و چوبند دستوں نے سلامی دی۔ تقریب میں ملک کی سلامتی اور خوشحالی کے لیئے خصوصی دعا کی گئی۔

تقریب میں  ایس پی عاصم شفیع  ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سعید احمد کاسی اور دیگر سیاسی وقبائلی رہنماء، ضلعی آفیسران  نے  شرکت کی۔