ہرنائی؛جشن آزادی کے سلسلے میں ضلعی انتظامیہ ، لیویز پولیس کی جانب سے فلیگ مارچ ریلی نکالی گئی

15

 ہرنائی،14اگست(اے پی پی):14 اگست جشن آزادی کے سلسلے میں ضلعی انتظامیہ ، لیویز پولیس کی جانب سے ڈپٹی کمشنر ہرنائی کے آفس سے فلیگ مارچ ریلی نکالی گئی۔ فیلگ مارچ ریلی کی قیادت  ڈپٹی کمشنر مہرنائی محمد عارف زرکون نے کی۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر محمد عارف زرکون

 نے کہا کہ ضلع ہرنائی میں جشن آزادی جوش خروش سے منائی جارہی ہے ،کسی بھی قسم کی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے لیویز اور پولیس الرٹ ہے ۔

فلیگ مارچ نے پورے شہر کا چکر لگایا۔ جس میں کثیر تعداد میں گاڑیوں نے شرکت کی۔فیلگ مارچ میں ایس پی عاصم شفیع ۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ارباب سعید احمد کاسی ، تحصیلدار احمد ذیب و یگر ضلعی آفیسران نے شرکت کی۔