ڈیرہ مراد جمالی،14اگست( اے پی پی ):76واں یوم جشن آزادی کے سلسلہ میں پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سردار زادہ غلام رسول عمرانی کی قیادت میں نصیرآباد کی تاریخی ریلی نکالی گئی۔ ریلی میں شامل شرکاء نے پاکستان کے سبز ہلالی پرچم اٹھا رکھے تھے، ریلی میں شامل افراد نے پاکستان زندہ باد افواج پاکستان زندہ باد کے نعرے لگاتے رہے۔