جیکب آباد،14 اگست(اے پی پی ):یوم آزادی کی مرکزی تقریب ڈی سی آفس میں منعقد ہوئی،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عبدالغفور کلہوڑو، ڈی سی جیکب آباد محمد یوسف شیخ،ضلع کونسل چیئرمین میر طاھر حسین کھوسو ،ایس ایس پی جیکب آباد ڈاکٹر سمیر نور چنو، چیئرمین میونسپل کمیٹی غلام عباس جکھرانی اور دیگر نے پرچم کشائی کرکے تلاوت قرآن پاک سے تقریب کا افتتاح کیا۔
پرچم کو قومی ترانے کے ساتھ سلامی دی گئی،پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔تقریب میں مختلف اسکولوں کے طلباء نے ٹیبلوز پیش کیے اور قومی ترانے پر رقص کیا۔تقریب کے اختتام پر ملک پاکستان کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔