خوشاب؛ ڈسٹرکٹ پولیس لائن  میں یوم آزادی تقریب، خواتین پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی دی

19

جوہرآباد، 14 اگست (اے پی پی):یوم آزاادی کے موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس لائن جوہرآباد میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خوشاب شائستہ ندیم کو خواتین پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی دی۔

ڈی پی او نے پولیس دستے کے ہمراہ   ڈسٹرکٹ پولیس لائنز جوہرآباد  میں  یادگارشہدا پر حاضری دی اور پھولوں کے گلدستے رکھے ۔انہوں نے فرائض کی انجام دیہی کے دوران جام شہادت پانے والے خوشاب پولیس کے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔انہوں  نے کہا کہ خوشاب پولیس کاعزم عوام کی خدمت اور ان کے جان ومال کاتحفظ  ہے۔