پشاور، 14اگست(اے پی پی): ریسکیو 1122 کے صوبائی ہیڈ کوارٹر میں جشن آزادی کے حوالے سے پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی، پرچم کشائی ڈائریکٹر آپریشن ریسکیو 1122، ڈاکٹر محمد آیاز نے کی جبکہ ریسکیو1122 کے چاق و چوبند دستے نے پرچم کو سلامی پیش کی۔ریسکیو ڈائریکٹر آپریشن، ڈاکٹر محمد ایاز نے تقریب میں یوم آزادی کے موقع پر کیک بھی کاٹا۔
ریسکیو ترجمان بلال فیضی کے مطابق تقریب کے بعد ریسکیو1122 نے عوام الناس میں ایمرجنسی سے نمٹنے کے لیے آگاہی واک بھی کی۔
ترجمان کے مطابق صوبے بھر میں ریسکیو سٹیشنز میں خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا جارہا ہے اور ریسکیو کے تمام سٹیشنز میں عوام الناس اور بچوں کو بھی مدعو کیا گیا ہے جبکہ ریسکیو1122 کےدیگر تمام سٹیشنز میں بھی یوم آزادی پر کیک بھی کاٹا گیا ہے۔