بھکر؛ یوم آزادی کے موقع پر ڈی ایچ کیو ہسپتال کے مریضوں میں مٹھائی تقسیم

15

بھکر،14 اگست(اےپی پی): ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر نور محمد اعوان نے ڈی پی او محمد نوید کے ہمراہ یوم آزادی کے موقع پر ڈی ایچ کیو ہسپتال کے مریضوں میں مٹھائی تقسیم کی اور انہیں پاکستان کے 76 ویں یوم آزادی کی مبارک باد پیش کی۔اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عتیق الرحمن خان ،ایم ایس ہسپتال ڈاکٹر آصف محمود قاضی،صدر انجمن تاجران رانا محمد اشرف خاں اور ہسپتال انتظامیہ کے افراد بھی موجود تھے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر نور محمد اعوان اور ڈی پی او محمد نوید نے ایمرجنسی میں قائم کردہ ڈیجیٹل فارمیسی کا بھی افتتاح کیا۔ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر نور محمد اعوان اور ڈی پی او محمد نوید نے ہسپتال میں مریضوں کی عیادت کی اور ہسپتال انتظامیہ کو خصوصی تاکید کی کہ مریضوں کو عمدہ ترین علاج معالجہ کی سہولیات ہمہ وقت فراہم کی جائیں تاکہ وہ جلد صحتیاب ہو کر اپنے گھروں کو واپس جاسکیں۔