بھکر ؛ پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاﺅن جاری ،مختلف ملزمان  گرفتار

17

 

بھکر،15 اگست (اے پی پی):ڈی پی او بھکر محمد نوید کی ہدایت پر بھکر پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاون تسلسل سے جاری ہے  ایس ایچ او تھانہ منکیرہ، ایس آئی سلیم اللہ خان ہمراہ ٹیم نے موٹر سائیکل چوروں کو گرفتار کر لیا ہے اور  قبضہ سے چوری شدہ 5عدد موٹر سائیکل برآمد کرلیے ہیں  جو بعداز قانونی کارروائی اصل مالکان کے حوالے کیے جائیں گے ۔

یک اور کارروائی میں دو ملزمان منشیات فروش محمد اختیار عرف عامر کے قبضہ سے پانچ سوگرام چرس ، جاوید اقبال کے قبضہ سے پانچ سو دس گرام چرس برآمد کرلی جبکہ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں جبکہ انچارج دریائی چوکی روحیلہ غربی ایس آئی امیر حسین ہمراہ ٹیم نے ملزم شفاءاللہ ولد مکھن کے قبضہ سے ایک عدد پسٹل تیس بوراور کارتوس برآمد کرلئے۔