دیپالپور، 17 اگست (اے پی پی): دیپالپور کے علاقہ حجرہ شاہ مقیم میں سپیشل برانچ کی نشاندہی پر پولیس نے مردہ برائلر مرغیوں کا گوشت پکڑ لیا ہے، ملزمان مردہ گوشت کو رکشہ میں ڈال کر مختلف ریسٹورنٹ اور پیزا پوائنٹ پر سپلائی کے لیے لے جا رہے تھے۔مردہ گوشت کا وزن 10 من سے زیادہ بتایا جا رہا ہے پولس نے دو ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا ہے۔