ڈیرہ غازی خان، 17 اگست(اے پی پی):شہر میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے اور عوام کے تحفظ کو یقینی بنا نے کے لئے ڈسڑکٹ پولیس ڈیرہ غازی خان کی طرف سے فلیگ مارچ کا انعقاد کیا گیا۔اس حوالے سے ڈی پی او ڈیرہ غازی خان حسن افضل نے کہا کہ فلیگ مارچ کا مقصد دستیاب وسائل کی ریہرسل کے ساتھ عوام کو تحفظ کا احساس دلانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جرائم پیشہ اور شر پسند عناصر کو باور کرانا ہے کہ ڈیرہ غازی خان پولیس ہر طرح کی صورت حال سے نمٹنے کے لئے تیار ہے اور کوئی بھی شخص قانون سے بالاتر نہیں ہے۔ فلیک مارچ میں پولیس کی درجنوں گاڑیاں شامل تھیں، مارچ پولیس لائن سے شروع ہو کر شہر کے مختلف راستوں سے ہوتا ہوا واپس پولیس لائن اختتام پذیر ہوا۔