جیکب آباد،22 اگست (اے پی پی ):جیکب آباد کے تھانہ صدر کے ایس ایچ او اختر علی ابڑو شمبے شاہ چیک پوسٹ کے قریب خفیہ اطلاع پر چیکنگ کے دوران ایک جی ایل آئی کار رجسٹریشن نمبر AVW -202 کے خفیہ خانون سے بھاری مقدار میں منشیات 400 کلو گرام چرس برآمد کرلی، ایک خاتون سمیت 03 بین الصوبائی چرس اسمگلز گروہ کے سرغنہ ملزمان 01. ریحان ولد مراد علی گشکوری سکنہ سبی 02 گل حسن ولد در محمد گشکوری سکنہ سبی 03 مسمات فریدہ زوجہ محمد اویس پٹھان سکنہ بشیر چوک کوئٹہ بلوچستان سےگرفتار کرلیا گیا,ملزمان منشیات بلوچستان سے اندرون سندھ کی طرف اسمگل کر رہے تھے,ملزمان کے خلاف تھانہ صدر پہ مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔