ملتان ؛ ایشیاء کپ  میچ کیلئے سٹیڈیم انکلوژرز اور روٹس پر بھرپور صفائی آپریشن

31

 

 ملتان ،30 اگست (ا ے پی پی):ایشیاء کپ  کے دوران ویسٹ مینجمنٹ کمپنی شائقین کرکٹ کو موثر سروس فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہے ۔کمپنی کے عملے نے سٹیڈیم انکلوژرز اور روٹس پر بھرپور صفائی آپریشن کیااور میچ کے دوران تمام انکلوژرز اور سٹیڈیم کے اطراف میں خصوصی صفائی ٹیمیں بھی تعینات کردی گئی ہیں ۔

سینئر منیجر آپریشن فہیم لودھی اور منیجر آپریشن انوار الحق نے سٹیڈیم کا دورہ کیا۔اس حوالے سے  سی ای او شاہد یعقوب نے کہا کہ میچ کے اختتام پر کوڑا کرکٹ کی صفائی کیلئے خصوصی آپریشن کیا جائے ۔انہوں  نے کہا کہ شائقین کرکٹ صفائی کا خصوصی خیال کرکے قومی ذمہ داری ادا کریں۔