میرپورخاص،30 اگست ( اے پی پی) :چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کے خلاف سی آئی اے پولیس میرپورخاص کی کاروائی، مسعود چیما کے گھر سے چوری کرنے والے بین الضلائی گروہ کے کارندے گرفتار، مسعود چیما کے گھر سے چوری ہونے والا سامان برآمد. مورخہ. ایس ایس پی میرپورخاص کیپٹن (ر) اسد علی چوہدری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ 11 نومبر 2022 کو نامعلوم ملزمان مسعود چیما کے گھر سے 2 پسٹل، گولڈ، اور چاندی کے زیورات لے کر فرار ہو گے تھے۔جس میں انچارج سی آئی اے عنایت علی زرداری، کی سربراہی میں ہمراہ ٹیم ڈی آئی بی انچارج دانش احمد، ایس ایچ او ٹاؤن افتخار باجوہ نے کامیاب کاروائی کرتے ہوۓ بین الضلائی گروہ کے ملزمان مصری عرف ڈاڈو ولد عبدالرحیم پنھور، غلام دین ولد بولو پنھور گرفتار کرکے ملزمان سے مسعود چیما کے گھر سے چوری ہونے والی 2 پسٹل گولڈ اور چاندی کے زیورات برآمد کرلیے۔