اوکاڑہ،31اگست(اے پی پی): دیپالپور روڈ پر واقع گاؤں 49 ٹو ایل میں پلاٹ میں رکھے مکئی کے ٹانڈوں کو آگ لگ گئی۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو کی ایمبولینس اور فائر وہیکل فوری جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔
ریسکیو ٹیموں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے پانی کی مدد سے آگ پر قابو پا لیا ہے، آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے۔