ملتان؛ایم ڈی اے کی 93ویں گورننگ باڈی کے اجلاس کا انعقاد

15

ملتان، 31 اگست (اے پی پی):ایم ڈی اے کی 93ویں گورننگ باڈی کا اجلاس ایم ڈی اے کانفرنس روم میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت ممبر گورننگ باڈی و ایس ای پبلک ہیلتھ انجینئرنگ محمد رفیق سرویا نے کی جن کو گورننگ باڈی ممبران نے متفقہ طور پربطور چیئرمین منتخب کیا۔

اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے ڈاکٹر محمد زاہد اکرام، مینیجنگ ڈائریکٹر واسا چوہدری دانش، نمائندہ کمشنر آفس ڈائریکٹر ڈیویلپمنٹ اینڈ فنانس روبینہ کوثر،نمائندہ فنانس ڈیپارٹمنٹ لاہور راو عطااللہ ڈسٹرکٹ اکاونٹس آفیسر،پی اینڈ ڈی ڈیپارٹمنٹ لاہو ر سے عرفان انجم،نمائندہ (ایل جی اینڈ سی ڈی)ڈیپارٹمنٹ لاہور حلیمہ سعدیہ(اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ملتان)،ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے شاکر عباس بزدار،ڈائریکٹر ایڈمن واسا احسن بلال سمیت ایم ڈی اے کے تمام ڈائریکٹرزشریک ہوئے۔

ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے ڈاکٹر محمد زاہد اکرام نے ہاوس کو گورننگ باڈی کے ایجنڈا آئٹمز بارے بریف کیا۔اجلاس میں ایم ڈی اے اور واسا کے سالانہ بجٹ 24-2023ءکی منظوری لی گئی۔حکومت پنجاب کے جاری کردہ تنخواہوں اور پینشن میں اضافے کے نوٹیفکیشن کے مطابق ایم ڈی اے اور واسا ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری بھی لی گئی۔اجلاس میں حکومت پنجاب کے نوٹیفکیشن کے مطابق سکیل 1سے8 تک کے ملازمین کی بطور کلرک پروموشن کی بھی منظوری لی گئی۔