ملتان ؛ ریونیو عوامی خدمت کچہری کا انعقاد ، 5 سو سے زائد سائلین کی دادرسی کی گئی

20

ملتان، یکم ستمبر(اے پی پی ): حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ماہ کے آغاز میں ریونیو عوامی خدمت کچہری کا انعقاد کیا گیا۔کچہری میں 5 سو سے زائد سائلین کی دادرسی کی گئی ۔

اس موقع پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سایہ دار جگہ اور ریکارڈ فراہمی کا بھی انتظام کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر عمر جہانگیر کی ہدایت پر ریونیو افسران نے شہریوں کی درخواستیں موصول کیں اور موقع پر احکامات جاری کئے۔شہریوں کو فرد ملکیت،نقول ریکارڈ فراہمی سمیت ریونیو سے متعلق درخواستوں پر ریلیف دیا۔

قبل ازیں شہریوں نے ریونیو عوامی خدمت کچہری کے اقدام پر اظہار اطمینان کیا ہے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ،اسسٹنٹ کمشنرز اور سب رجسٹرار سمیت تمام ریونیو افسران نے کھلی کچہری میں شرکت کی۔