نارووال،01 ستمبر(اے پی پی): وزیراعلی پنجاب کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنرمحمداشرف کی سربراہی میں ضلع کی تینوں تحصیلوں میں ریونیوخدمت کچہری کاانعقاد کیا گیا۔اسسٹنٹ کمشنرخضرظہورورائیہ نے شکرگڑھ جبکہ اسسٹنٹ کمشنرفاروق اعظم نے ظفروال میں منعقدہ ریونیوکھلی کچہریوں میں آنے والے لوگوں کی شکایات کو سنا۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو)نارووال نے کھلی کچہری میں آنے والےسائلین سے کہاکہ وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پرہرماہ کی یکم اور2 تاریخ کومنعقدہ ریونیوکھلی کچہریوں کےانعقادکامقصدلوگوں کوروزمرہ کے درپیش مسائل رجسٹری انتقالات،فرد اورڈومیسائل جیسےمعاملات کو بہترطور حل کرناہے اوران کھلی کچہریوں کی بدولت لوگ بھرپور تعداد میں استفادہ حاصل کررہے ہیں۔
اس موقع پرڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرزکی سطح پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو)راناامجدعلی اوراسسٹنٹ کمشنرراناظفراللہ خاں نے ریونیوکے حوالے سے شکایات کوسنا، تحصیلدارناصرمحمودججھہ،نائب تحصیلدارمحمدارشد،شہزاد انور،محمداصغر،انچارج سرکل پٹوارسٹی اصغربھٹی کے علاوہ تمام ریونیوسٹاف موجودتھے۔