قصور؛ڈی سی کا بابا بلھے شاہ ڈسٹرکٹ ہسپتال دورہ 

23

قصور،04 ستمبر(اے پی پی): ڈپٹی کمشنرقصور محمد ارشد بھٹی کا بابا بلھے شاہ ڈسٹرکٹ ہسپتال کا دورہ۔بابا بلھے شاہ ڈسٹرکٹ ہسپتال میں ڈاکٹروں ودیگر عملے کی حاضری، صفائی ستھرائی اور مریضوں کو دی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔

 سٹور روم میں ادویات کی دستیابی اور طبی آلات کے مکمل فعال ہونے کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنرقصور نے مریضوں کی عیادت کی اور طبی سہولیات بارے استفسار کیا۔

ڈپٹی کمشنر نے ہپستال کی کینٹین میں صفائی ستھرائی اور کھانے پینے کی اشیاءکو بھی چیک کیا،ڈپٹی کمشنرقصورمحمدارشد بھٹی نے کہاکہ شہریوں کو تمام شعبہ زندگی میں ریلیف فراہم کرنے کیلئے تمام وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے۔طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے روزانہ کی بنیاد پر سرکاری ہسپتالوں کے دورے کیے جا رہے ہیں۔