پنڈی بھٹیاں؛ پولیس کی ماہ اگست میں بھرپور کارروائیاں،بھاری مقدار میں منشیات ، اسلحہ، مال مسروقہ برآمد و اشتہاری ملزمان گرفتار

21

 

پنڈی بھٹیاں،04 ستمبر(اے پی پی): حافظ آباد پولیس نے  ڈی پی او حافظ آباد ڈاکٹر فہد احمد کی قیادت میں ماہ اگست کے دوران سماج دشمن عناصر کے خلاف بھرپور کارروائیاں کر کے بھاری مقدار میں منشیات، اسلحہ، مال مسروقہ اور اشتہاری ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے ۔

 پولیس نے مختلف کارروائیوں میں 123 منشیات فروشوں ، 42 غیر قانونی اسلحہ سمیت مجموعی طور پر 600 سے زائد ملزمان گرفتار کیا ہے جن میں 140 اشتہاری مجرمان اور 56 عدالتی مفروران بھی شامل ہیں۔

 پولیس نے ماہ اگست کے دوران گرفتار منشیات فروشوں سے 75 کلو سے زائد چرس، 4 کلو سے زائد ہیروئن،1000 لیٹر سے زائد شراب برآمد کی ہے اور پولیس نے  چوروں اور ڈکیتوں کی مختلف گینگوں کو گرفتار کر کے 2 کروڑ 43 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا مال مسروقہ برآمد کیا ہے۔

 پولیس ترجمان کے مطابق پولیس نے ماہ اگست کے دورن پولیس خدمت مراکز کے ذریعے 7ہزار 6 سو سے زائد شہریوں کو مختلف سہولیات فراہم کی ہیں۔