لنڈی کوتل؛یوم دفاع ، پاک فوج و دیگر فورسز کے شہدا ءسے اظہار یکجہتی،ضلعی انتظامیہ کے زیراہتمام قرآن خوانی و دعائیہ تقریب کا انعقاد

7

لنڈی کوتل،06 ستمبر(اے پی پی): یوم دفاع کے حوالے سے پاک فوج،پولیس فورس، سابق خاصہ دار فورس، لیویز فورس کے شہداء سے اظہار یکجہتی کیلئے لنڈی کوتل تحصیل کمپاونڈ مسجد میں ضلعی انتظامیہ کے زیراہتمام قرآن خوانی اور دعائیہ تقریب کا انعقاد ہوا۔

 تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر لنڈی کوتل، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر، تحصیلدار، پولیس کے ایڈیشنل ایس ایچ او کے علاوہ دیگر نے شرکت کی۔ ختم القرآن و دعائیہ تقریب میں ملکی استحکام و سلامتی کے لئے دعائیں کی گئیں۔