ملتان،06 ستمبر(اے پی پی): یوم دفاع کے حوالے سے چیئرپرسن سارہ احمد کی خصوصی ہدایت پر چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو آفس میں دعائیہ تقریب کا انعقاد ہوا۔ تقریب کی صدارت ڈسٹرکٹ انچارج چائلڈ پروٹیکشن بیورو شفاعت ظفر نے کی ۔
یوم دفاع تقریب میں ادارہ میں رہائش پذیر بچوں ،بیورو آفیسرز اور سٹاف نے شرکت کی اور چائلڈ پروٹیکشن آفس میں یوم دفاع تقریب میں شہداء پاکستان کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے شمعیں بھی روشن کی گئیں۔
اس موقع پر ڈسٹرکٹ انچارج شفاعت ظفر نے کہا کہ الحمداللہ آج پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے ، دشمن پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا، انہوں نے کہا کہ ملک کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے اور تقریب کے آخر میں شہداءپاکستان کے درجات کی بلندی اور ملک و قوم کی سلامتی کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔