نوشہرہ ورکاں؛پینسٹھ کی جنگ میں شہداء نے جانوں کا نذرانہ دیکر وطن کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا، اسسٹنٹ کمشنر

14

نوشہرہ ورکاں، 06 ستمبر(اے پی پی):اسسٹنٹ کمشنر محمد نوید حیدر نے کہا ہے کہ پینسٹھ کی جنگ میں شہداء نے اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ دیکر وطن کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہر سال کی طرح اس سال بھی  قوم کے شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے مقامی قبرستان میں مدفون کیپٹن مبشر رفیق شہید اور پنجاب رجمنٹ کے سپوت محمد رفیق شہید کی قبر پر فاتحہ خوانی اور پھول چڑھانے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

 اسسٹنٹ کمشنر محمد نوید حیدر نے کہا کہ وطن کے دفاع کیلئے شہداء نے اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا، پاکستانی قوم کو اس پر فخر ہے ۔

اس موقع شہداء کی قبور پر بھی فاتحہ خوانی کی گئی اور سپریڈنٹ میونسپل کمیٹی رضوان علی بھی اس موقع پر موجود تھے۔