قصور؛بجلی چوروں کے خلاف 8 ایف آئی آر درج ، 30لاکھ ڈیٹکشن  بل ڈالے گئے

72

قصور،13 ستمبر(اے پی پی  ):بلھے شاہ سب ڈویژن لیسکوقصور کے ایس ڈی او  سید ثقلین حیدر نے  کہا کہ نگران وزیراعظم کی خصوصی ہدایات پر اور ایس سی سرکل واپڈا قصورکی زیرنگرانی بلھے شاہ سب ڈویژن قصورمیں  بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جارہا ہے، بجلی چوروں کے خلاف 8 رجسٹرڈ ایف آئی آر درج کروائی گئی اور تقریباً 30لاکھ روپے   ڈیٹکشن  بل ڈالے گئےہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے  اے پی پی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ بجلی چور معاشرے کا ناسور ہے انکو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ بجلی چوروں کو پکڑنے کے لیے پولیس ہمارے ساتھ مکمل تعاون کر رہی ہے، بجلی چوری میں ملوث کسی فرد کو رعایت نہیں ملے گئی،بجلی چوروں کے خلاف بلاتفریق کارروائی عمل لائی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا۔کہ عوام بھی بجلی چوروں کو پکڑنے کے لئے ہمارے ساتھ تعاون کریں۔