میرپورخاص؛12 ربیع الاول سیرت النبی ﷺ خوشی کا دن ہے جو انتہائی ادب و احترام سے منایا جائے گا، کمشنر

17

میرپورخاص،18ستمبر(اے پی پی): کمشنر میرپورخاص فیصل احمد عقیلی نے کہا ہے کہ  12 ربیع الاول سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم خوشی کا دن ہے جو انتہائی ادب و احترام سے منایا جائے گا، اس ضمن میں تمام اضلاع میں ڈپٹی کمشنرز کی سربراہی میں ایک کمیٹی بھی تشکیل دی جائے گی جو  درپیش مسائل خاص طور پر لوڈشیڈنگ ، صفائی ستھرائی ، پینے کے پانی اور سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے ہیں انہیں ترجیح بنیادوں پر حل کرنے میں فعال کردار ادا کریگی ۔

یہ بات   کمشنر میرپورخاص فیصل احمد عقیلی نے ڈی آئی جی میرپورخاص رینج تنویر عالم  اوڈھو کے ہمراہ 12 ربیع الاول جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے انتظامات کے جائزہ لینے کے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ کمشنر نے کہا کہ سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو عید کی خوشیوں کی طرح منایا جائے گا اس ضمن میں درپیش مسائل کے حل کے لیے ڈویژن، ضلع اور تحصیل سطح پر کنٹرول روم بھی قائم کئے جائیں گے جس میں تمام متعلقہ محکموں کے افسران شامل ہوں گے تاکہ درپیش مسائل کو فوری طور پر حل کیا جا سکے . انہوں نے مزید کہا کہ سیرت میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موقع پر اسکولوں کالجوں اور نجی اسکولوں میں سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پروگرام جس میں تقریری مقابلے ، کوئز مقابلے اور سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے مقابلے اسکول کے طلبہ کا طلبہ اور  اساتذہ  کے اساتذہ  درمیاں ہوں گے۔

اس موقع پر ڈی آئی جی میرپورخاص رینج تنویر عالم  اوڈھو نے بتایا کہ جلوسوں اور عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پروگراموں میں فل پروف سیکیورٹی کے انتظامات کو یقینی بنایا جائے گا اور حفاظتی انتظامات کے لیے رینجرز بھی الرٹ ہو گی۔

اجلاس میں ایڈشنل کمشنر ون ڈاکٹر علی نواز بھوت ، ڈپٹی کمشنر میرپورخاص ڈاکٹر رشید مسعود ، ڈپٹی کمشنر تھرپارکر عبدالحلیم جاگیرانی ، مئیر میونسپل کارپوریشن عبدالرؤف غوری ، میونسپل کمشنر محمد رفیق سیھڑ، ریجنل ڈائریکٹر کالجز میر چند اوڈ، ڈائریکٹر سکیندڑی اسکول ایجوکیشن ، ڈائریکٹر پرائیویٹ انسٹیٹوشنز عبدالھادی ، ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ عبدالناصر صدیقی ، امن کمیٹی کے مفتی شریف سعیدی ، مولانا حفیظ الرحمن فیض، مولانا حافظ محمود   ایس ایس پی میرپورخاص عادل میمن ،  ایس ایس پی تھرپارکر علی مراد کھوسو ، ڈپٹی کنٹرولر سول ڈیفنس میرپورخاص فھیم احمد میمن، ، ڈپٹی ڈائریکٹر کنسٹرکشن حیسکو ، ڈی آئی بی انچارج  میرپورخاص دانش ، ڈی آئی بی انچارج عمرکوٹ غلام مصطفی اور متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔