ریاض میں جشن آزادی پاکستان کی شاندار تقریبات کا انعقاد

409

ریاض (سعودی عرب) 14 اگست (اے پی پی): سعودی عرب میں نہ صرف پاکستانی مقامی سعودی افراد بھی پاکستان سے اپنی والہانہ محبت کا اظہار کرتے ہیں خاص طور پر پاکستانی یوم آزادی پر اپنے پاکستانی دوستوں کے ہمراہ پاکستان زندہ باد کے نعرے بلند کرتے ہیں اس سال پاکستان کے 71 وی یوم آزادی پر ریاض میں قائم سعودی عرب کی سب سے بڑی عمارت کینگڈم ٹاور کو بھی پاکستان کے جھنڈے کے رنگ سے چراغاں کرکے پاکستان سے لازوال دوستی کا ثبوت دیا گیا۔جدہ میں ایک مشہور شاپنگ مال می پاکستانیوں کیلئے خصوصی اہتمام کیا گیا اور مال کو پاکستان کے سبز ہلالی پرچموں سے سجایا گیا جہاں فضائپاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج رہی تھی اس منظر کو دیکھنے کیلئے ہزاروں کی تعداد میں پاکستانی۔سعودی اور دیگر ممالک کے لوگ فلک شگاف نعروں کا جواب دے رہے تھے۔یوم آزادی پر ریاض میں سفیر پاکستان خان ہشام بن صدیق جبکہ جدہ میں قونصل جنرل شہریار اکبر نے قومی پرچم لہراتے کی رسم ادا کی اس موقع پر سینکڑوں خواتین۔ بچے
۔بزرگ۔اور نوجوان موجود تھے۔دونوں شہروں میں صدر پاکستان اور وزیر اعظم پاکستان کے پیغامات پڑھ کر سنائے گئے۔سفیر پاکستان ہشام بن صدیق نے پاکستانیوں سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان نہ صرف جمہوریت بلکہ اسکی معیشت بھی ترقی کی طرف گامزن ہے انہوں نے سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور نایب خادم الرحمین شریفین شہزادہ محمد بن سلمان کی درانی عمر کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو سعودی عرب کی لازوال دوستی پر فخر ہے۔ اس موقع پر پاکستان کے فوجی بینڈ نے ترانوں کی دھن پیش کی جبکہ اسکول کے طالب علموں نے قومی نغموں سے شرکا کو گرمایا۔ اے پی پی امیر ،احسان/وی این ایس ریاض