اوکاڑہ؛ جشن عیدمیلاد النبی ﷺ ،ضلع کونسل کے لان میں رات کو محفل میلاد کا انعقادکیا گیا

35

اوکاڑہ،29 ستمبر(اے پی پی): جشن عید میلادالنبیﷺ کے سلسلہ میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ضلع کونسل کے لان میں رات کے وقت پروقار محفل میلادﷺ کا انعقاد کیا گیا۔محفل میلاد ﷺمیں نعت خوانی اور درود و سلام پڑھ کر سرکار شان اقدسﷺ میں گل ہائے عقیدت پیش کئے گئے ۔

 محفل میلاد مصطفیﷺ میں کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید، ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ذیشان حنیف، اے ڈی سی آر کامران ڈوگر،ضلعی افسران، علمائے کرام، سول سوسائٹی اور صحافیوں نے شرکت کی۔ محفل میلادﷺ کے آخر میں نعت خواں، علمائے کرام اور صحافیوں کو شیلڈز دی گئیں۔