ڈیرہ غازی خان:  پولیس کی مجموعی کارکردگی کے جائزہ کے حوالے سے اجلاس

54

ڈیرہ غازی خان ۔ 29 ستمبر (اے پی پی):ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ غازی خان کیپٹن (ر)سجاد حسن خان کی زیر صدارت کرائم کی صورتحال اور پولیس کی مجموعی کارکردگی کے جائزہ کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔

 آر پی او نے تمام اضلاع میں کرائم کی صورتحال اور مجموعی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے اشتہاری و مفرور مجرمان کی گرفتاری، منشیات فروشان کے خلاف کاروائیوں، جرائم برخلاف مال کے مقدمات میں برآمدگی مال مسروقہ اور گرفتاری مجرمان کے سلسلہ میں کارکردگی میں بہتری لانے کے احکامات جاری کیے۔

اس موقع پر آر پی او نے ضلعی سربراہان کو احکامات جاری کیئے کہ تمام تھانہ جات میں زیر تفتیش مقدمات کی بروقت میرٹ پر تکمیل تفتیش یقینی بنائی جائے۔ کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ، 1787 اور ریسکیو 15 سے موصول ہونے والی شکایات پر مقررہ ٹائم لائن میں کارروائی عمل میں لائی جائے۔ انہوں مال نے کہا کہ تھانوں میں آن لائن ریکارڈ کے ساتھ مینول ایف آئی آر اور دیگر ریکارڈ کی تکمیل سمیت سپیشل انیشیٹو پولیس اسٹیشن ، خدمت مراکز اور فرنٹ ڈیسک کی ایس او پیز پرمکمل عمل درآمد کرایاجائے۔

انہوں نے کہا کہ ریجن بھر میں جاری بجلی چوری کے خلاف جاری کریک ڈاؤن میں مجرمان کی گرفتاری کو ہرصورت یقینی بنا ئیں۔ ایرانی تیل کی سمگلنگ پر زیرو ٹالرنس پالیسی اختیار کرنے اور کسٹم حکام کی مکمل معاونت کی جائے۔انہوں نے کہا کہ تمام اضلاع میں بلانمبر گاڑیوں خلاف کریک ڈاؤن کیے جائیں اورضلعی سربراہان اپنے اضلاع میں 12 ربیع الاول کے تمام پروگرامز  کی سخت سکیورٹی کو یقینی بنائیں۔

اجلاس میں ڈی پی او مظفرگڑھ، ڈی جی خان ،لیہ اور راجن پور شریک ہوئے۔