ساہیوال ،29 ستمبر(اے پی پی ): جشن عیدمیلادالنبی ﷺ ملک بھر کی طرح ساہیوال میں بھی عقیدت و احترام سے منایا گیا ،ضلع ساہیوال میں جشن عیدمیلادالنبی ﷺکے سلسلہ میں 186 جلوس نکالے گئے جن کی سکیورٹی کیلئے 1000 سے زاِئد پولیس اہلکار تعینات کیے گئے۔
جلوسوں کی سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے۔تمام جلوس مقررہ راستوں سے ہوتے ہوئے اختتام پذیر ہو گئے۔ جلوس کے شرکاءنے بینر اور فلیکس اٹھا رکھے تھے۔