بھکر،30ستمبر(اے پی پی):ڈی پی او محمد نوید نے‘‘فرینڈز آف پولیس’’ مہم کے تحت کمیونٹی پالیسنگ کو فروغ دینے کیلئے ڈی پی اوآفس بھکر میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا،جس میں مختلف تعلیمی اداروں کے سربراہان، وکلا برادری، سول سوسائٹی، مختلف این جی اوز کے سربراہان اور طلباء نے شرکت کی ۔
بعد ازں ممبران سیمینار کو ڈی پی اوآفس بھکر کی آئی ٹی برانچ، خدمت مرکز بھکر، تحفظ مرکز اور میثاق سنٹر کا دورہ کروایا گیا اور پولیس ورک کے بارے میں بریف کیا گیا، فرینڈز آف پولیس کے تحت مثبت سوچ اور متاثر کن شخصیات کے حامل افراد کے ذریعےعوام میں پولیس کے مثبت پہلوں کو فروغ دیا جائے گا ۔
ڈی پی او محمد نوید نے شہریوں کی سہولت ، کمیونٹی پالیسنگ کے فروغ اور عام آدمی کے براہ راست رابطہ کیلئے اپنا موبائل نمبر 03337865558جاری کردیا، شہری اب براہ راست رابطہ کر سکتے ہیں۔