کو ئٹہ۔19اگست (اے پی پی ) وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی ہفتہ کو گورنر
ہاﺅس کوئٹہ میں اپنے دورے کے دوران بلوچستان کے صوبائی وزراءاور اراکین اسمبلی سے بھی ملاقات کی اور عوامی مسائل کے حل کے لیے حکومتی اقدامات کو عام آدمی کے لیے بارآور بنانے کی ضرورت پر زوردیا انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں ترقی کے تسلسل کو برقرار رکھ کر ترقیاتی منصوبوں اور عوام کی خوشحالی حکومت کا اولین نصب العین ہے اورترقیاتی ویژن کے اہداف کو حاصل کرنے کے لیے تمام وزراءاور اراکین اسمبلی دستیاب وسائل کو اجتماعی مقاصد کے لیے استعمال میں لائےں تاکہ عوام کی زیادہ سے زیادہ تعداد ان سے استفادہ کرسکے ملک خوشحال ہو اور عوام کو درپیش دیرینہ مسائل حل ہوسکیں۔