ملتان، 16 اکتوبر(اے پی پی): ڈی آئی جی موٹروے سنٹرل 2 زون چوہدری سلیم کے احکامات کی روشنی میں سیکٹر کمانڈر قلب عباس کی ہدایات پر بیٹ 23 میں آپریشنل میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ڈی ایس پی حسن بھٹی ایڈمن آفیسر شفیق اشرف قیصرانی سمیت بیٹ کے تمام آفیسران و ملازمان نے شرکت کی۔
ڈی ایس پی بیٹ 23 حسن بھٹی نے بتایا کہ موٹروے پولیس کے افسران ڈیوٹی کو عبادت سمجھ کر کریں، موٹرویز پر شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنانا اور ٹریفک کا بہترین بہاؤ موٹروے پولیس کا فرض اولین ہے۔انہوں مے نے ہدایت کی کہ موٹرویز پر دوران سفر شہریوں کو مدد کی صورت میں بروقت مدد فراہم کی جائے، کسی بھی گاڑی کے بریک ڈاؤن ہونے کی صورت میں ریکوری کی مدد سے کیرج وے فوراً کلیئر کروایا جائے کیونکہ موٹرویز پر رکی ہوئی گاڑیاں حادثہ کا باعث بن سکتی ہیں۔
حسن بھٹی نے مزید کہا کہ تمام افیسران انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کی طرف سے جاری کردہ کمپین پر عملدرآمد کرتے رہیں۔