دریاخان؛ اسسٹنٹ کمشنر کا ٹی ایچ کیو ہسپتال  میں ہفتہ صحت  کا افتتاح

23

دریاخان ،23اکتوبر(اے پی پی ): پنجاب بھر کی طرح تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال دریاخان میں بھی ہفتہ صحت کا شاندار انعقاد کیا گیا جس کا اسسٹنٹ کمشنر دریاخان ذیشان شریف قصرانی نے  افتتا ح کیا جن کے ہمراہ ڈپٹی ڈی ایچ او دریاخان ایس ٹی ایچ کیو ڈاکٹر شاہد محمود بھی  تھے۔

ہفتہ صحت  میں لوگوں کے مختلف ٹیسٹ جس میں ہیپاٹائٹس بی اینڈ سی، ایچ آئی وی، ملیریا ، شو گر، ٹیوبرکلوسس اور بلڈ پریشر  شامل ہیں کرائے جا رہے ہیں اور اس کے علاوہ  حاملہ خواتین  کی دیکھ بھال کے حوالے سے  بھی خصوصی معلومات فراہم کی جا رہی ہیں ۔سکریننگ کےعلاوہ موقع پر ہی مختلف بیماریوں کے خلاف ویکسینیشن بھی جاری ہے۔

اس حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر دریاخان ذیشان شریف قصرانی نے عوام الناس سےاپیل کی کہ حکومت پنجاب ان کے گھر کے نزدیک یہ سہولت فراہم کر رہی ہے اب لوگوں کا بھی یہ حق بنتا ہے کہ وہ زیادہ سےزیادہ تعداد  میں ان ہسپتالوں میں آئیں  اور اپنا مکمل چیک اپ کروا لیں تاکہ اگران کو کوئی ایسی خطرناک بیماری ہے بھی سہی تو وقت سے پہلے اس بیماری کا ادراک ممکن ہوسکے یہاں مکمل سہولیات فراہم کردی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک حکومت کا بہترین مفاد عامہ کا ہفتہ ہے، اس سے عوام الناس بھر پور فائدہ اٹھائیں۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ذیشان شریف قصرانی نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں فراہم کردہ تمام قائم سہولیات کا جائزہ بھی  لیا۔