چنیوٹ، 24 اکتوبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر محمد آصف رضا نے رجوعہ چوک اورجھنگ روڈ کا دورہ کیا اور تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن پر عملدرآمد کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ،ایڈمنسٹریٹر الطاف حسین انصاری، اسسٹنٹ کمشنر اشفاق احمد کوہلی، سی او ایم سی زاہد فرید و دیگر افسران بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے ایڈمنسٹریٹر،اسسٹنٹ کمشنر اورسی او ایم سی کو تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن کو مزید تیز کرنے کی ہدایت جاری کیں، انکا کہنا تھا کہ شہر بھر سے تجاوزات کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔