نوشہرہ ورکاں ، 24 اکتوبر (اے پی پی):اب گاؤں چمکیں گے پروگرام کے تحت تحصیل نوشہرہ ورکاں میں چاہ بڈھا گاؤں کو ماڈل گاؤں بنانے کا فیصلہ ہوگیا۔اب گاؤں چمکیں گے پروگرام کو کامیاب بنانے کے لیے اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ورکاں محمد نوید حیدر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ تحصیل نوشہرہ ورکاں میڈم نخبہ صبغت اللہ کی مشترکہ کاوشیں دیہات کے ماحول کو شہروں کی نسبت بنانے کا عمل جاری ہے اور تحصیل نوشہرہ ورکاں کی 24 یونین کونسلوں میں 24 ماڈل گاوں بنانے کے فیصلے پر آغاز کرتے ہوئے یونین کونسل رندھیر میں شامل گاؤں چاہ بڈھا کو ماڈل گاوں بنانے کے فیصلے کے بعد اس کے اغراض و مقاصد پر پلان مکمل کر لیا گیا ہے اور اس کا افتتاح اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ورکاں محمد نوید حیدر نے فیتہ کاٹ کر کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ نوشہرہ ورکاں میڈم نخبہ صبغت اللہ اور معززین علاقہ بھی موجود تھے۔ اسسٹنٹ کمشنر نوید حیدر نے گورنمنٹ پرائمری سکول کو بھی چیک کیا اور سکول کی صفائی بہتر بنانے کے لیے سکول ٹیچر کو ہدایت کی۔افتتاحی تقریب کے بعد موضع کڑیال کلاں رندھیر میں نجی مارکی میں یونین کونسلوں کے عملہ سینٹری ورکرز اور معززین علاقہ پر مشتمل میٹنگ کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں بطور خاص مہمان اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ورکاں محمد نوید حیدر،اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ نوشہرہ ورکاں میڈم نخبہ صبغت اللہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت محمد یوسف ،تحصیلدار ملک خاور حیات ،ریونیو ڈیپارٹمنٹ کا عملہ ڈی ڈی او ایجو کیشن عباس علی بھی شریک تھے ۔