جیکب آباد،25 اکتوبر(اے پی پی ):اسسٹنٹ کمشنر آغا ذوالفقار درانی اور میڈیکل سپریڈنٹ نادر حسین سرکی کی سربراہی میں تحصیل ٹھل میں پولیو مہم کی آگاہی کیلئے انتظامیہ کہ جانب سے ریلی نکالی گئی۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر آغا ذوالفقار درانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے زمہ داری کے ساتھ پلائے جائیں،پولیو ورکرز ملک بھر میں گھر گھر جاکر بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے آتے ہیں تو ان سے والدین تعاون کرے اور اپنے بچوں کو معذوری سے بچنے کے لیے پولیو کے قطرے پلوائے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے علاقے میں اگر کہیں بھی ایک گھر کو پولیو کے ورکر چھوڑ کر آئیں ہیں تو فوراً تحصیل ہسپتال یا قریبی ہلیتھ سینٹر سے رابطہ کریں ، جلد پولیو ورکر وہاں پہنچ کر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گے۔
ریلی میں لیڈیز پولیو ورکر سمیت دیگر شہریوں نے شرکت کی۔