نوشہرہ ورکاں؛بجلی چوری کی روک تھام کیلئے آپریشن جاری ، 132 افراد پکڑے گئے

50

نوشہرہ ورکاں، 26 اکتوبر(اے پی پی):گیپکو ڈویژن نوشہرہ ورکاں میں بجلی چوری کی روک تھام کیلئے جاری آپریشن کے  50 دنوں میں چیکنگ کے دوران 132 بجلی چور پکڑے گئے ہیں اور بجلی چوروں  کے خلاف مقدمات کے اندراج کے علاوہ ہزاروں یونٹس کے 87 لاکھ کے بل ڈالے گئے اور 55 لاکھ کی وصولی عمل میں لائی گئی ہے۔

اس حوالے سے  ایکسین گیپکو محسن علی  کا کہنا ہے کہ بجلی انسانی زندگی میں ایک اہم ترین ضرورت ہے اور اس کا استعمال جائز طریقے سے اپنا کر تمام پاور کمپنیز کو مضبوط بنانا وقت کی ضرورت ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بجلی چوروں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔