ساہیوال؛کمشنر کا علامہ اقبال روڈ پر کارپٹنگ کا عمل مکمل ہونے پر اظہار اطمینان

7

ساہیوال،26اکتوبر(اے پی پی):کمشنر شعیب اقبال سید نے علامہ اقبال روڈ پر کارپٹنگ کا عمل مکمل ہونے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ پسپ پروگرام کے تحت جاری ترقیاتی کاموں کی تکمیل سے شہریوں کو بہتر سہولیات میسر آئیں گی، ہائی سٹریٹ کی کارپٹنگ کا جاری کام بھی ہنگامی بنیادوں پر مکمل کیا جائے۔

 وہ اپنے دفتر میں میونسپل کارپوریشن اور پسپ پروگرام کے تحت جاری ترقیاتی کاموں کی رفتار کے جائزہ اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔کمشنر نے ہدایت کی کہ علامہ اقبال روڈ کے کناروں پر موجود مٹی کو بھی صاف کیا جائے اور اگلے مرحلے میں درخت لگانے اور میڈین میں سٹریٹ لائٹس لگانے کا کام شروع کیا جائے۔

 سٹی مینجر پسپ محمد اسجد خان نے بتایا کہ مشن چوک سے مال منڈی چوک تک اسفالٹ کا کام آج مکمل ہو جائے گا جبکہ مال منڈی چوک سے مشن چوک تک اسفالٹ پہلے ہی ڈالی جا چکی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ کل بروز جمعہ کاروباری چھٹی کی وجہ سے ہائی سٹریٹ کا کام تیزی سے مکمل کیا جائے گا۔

کمشنر شعیب اقبال سید نے سیوریج پائپ ڈالنے کے بعد سڑکوں کی مرمت کا کام بھی جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

 اجلاس میں ایکسین ہائی وے میاں افتخار نے ساہیوال بائی پاس پر جاری تعمیراتی کام بارے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ریلوے لائن پر گارڈر ڈالنے کا کام آج رات مکمل ہو جائے گا جس کے بعد سڑک اور پل کی تعمیر کے کام میں تیزی آئے گی اور اسے 30نومبر  کی ڈیڈ لائن سے پہلے ہی مکمل کر لیا جائے گا۔

اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن شفیق احمد ڈوگر، ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ڈاکٹر سیف اللہ، ڈپٹی ڈائریکٹر اظہر نبی دیوان، چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن اشفاق احمد، اے سی جنرل علیزہ ریحان، پسپ پروگرام کے سٹی مینجر محمد اسجد خان سمیت دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

اے پی پی/میاں وسیم ریاض /نورینجس میں ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن شفیق احمد ڈوگر، ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ڈاکٹر سیف اللہ، ڈپٹی ڈائریکٹر اظہر نبی دیوان، چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن اشفاق احمد، اے سی جنرل علیزہ ریحان، پسپ پروگرام کے سٹی مینجر محمد اسجد خان سمیت دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔