سرگودھا،27اکتوبر(اے پی پی):پنجاب فوڈ اتھارٹی نے بدبودار اور مضر صحت گوشت کی بڑی کھیپ پکڑلی اور موقع پر 160 کلو مضر صحت گوشت تلف کردیا ہے۔
فوڈ اتھارٹی نے گل والا ایف بلاک میں غیر قانونی سلاٹر ہاؤس پر چھاپہ مارا اور غیر صحت بخش اور بے رنگ گوشت ایک گھر میں ذخیرہ کرکے مارکیٹ میں سپلائی کیا جانا تھا۔ ویٹرنری ڈاکٹر کے مطابق گوشت ناقابل استعمال اور صحت کیلئے نقصان دہ تھا۔
فوڈ سیفٹی ٹیم نے زہریلے گوشت کو موقع پر تلف کرکے ملزمان کیخلاف ایف آئی آر درج کروادی۔