کمانڈنٹ دیر ٹاسک فورس نے لعل قلعہ سپورٹس فیسٹیول کا افتتاح کردیا

50

 

دیر لوئر،29 اکتوبر (اے پی پی):لعل قلعہ سپورڑس فیسٹیول 2023 کا باقاعدہ افتتاح سپورٹس کمپلکس لعل قلعہ میں ہوا جس میں مہمان خصوصی دیر ٹاسک فورس کمانڈنٹ ثناءاللہ،کرنل سجاد،میجر یاسین ،اے ڈی سی جنرل عبدالولی خان،اے سی لعل قلعہ نورزولی خان،ڈی ایس پی لعل قلعہ تحصیل کونسلر اسلام الدین،چیئرمین کونسلر مانیال حمیم خان،ویلیج چیءرمین یو سی ناگوتل شاہ فیصل ویلیج کونسلر کمبڑ و تحصیل اپوزیشن لیڈر محبت شاہ،ڈاکٹر انعام اللہ،سوشل ایکٹیویسٹ مشتاق حسین،پرنس خان،کیپٹن عامر  ،سکول کے طلباء،علاقے کے بزرگ،اساتذہ،185 ونگ کے اہلکار کے علوہ کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر لعل قلعہ سپورٹس فیسٹیول کے چھ یونین کونسل لعل قلعہ،کوٹکے،گل،زیمدارہ،بشگرام اور حیاء سیرئی کے کرک ،باسکٹ بال،الی بال،فٹ بال،اتھیلیٹکس اور ٹگ آف وار کے ٹیموں نے پریڈ کرکے افتتاح میں شرکت کی۔